امراوتی ۔ آندھرا پردیش میں اب تک بلیک فنگس کی وجہ سے 237 اموات ہوئی ہیں ۔ محکمہ صحت کے ڈاٹا سے آج یہ انکشاف ہوا ۔ کہا گیا کہ ریاست میں بلیک فنگس کے جملہ 3,148 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ جملہ 1,398 مریض اس بیماری سے صحتیاب ہوگئے ہیں جبکہ مزید 1,513 مریضوں کا ریاست کے مختلف دواخانوں میں علاج کیا جا رہا ہے ۔ کورونا وائرس سے ریاست میں ہونے والی اموات میں سر فہرست رہنے والے ضلع چتور میں بلیک فنگس کی وجہ سے بھی سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ ضلع میں بلیک فنگس سے اب تک 41 افراد فوت ہوئے ہیں۔ گنٹور ضلع میں اب تک سب سے زیادہ بلیک فنگس کے مریض پائے گئے ہیں۔ یہاں مریضوں کی تعداد 563 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ مغربی گوداوری ضلع میں سب سے کم اموات ہوئی ہیں۔ نیلور میں اب تک اس کی وجہ سے صرف ایک موت واقع ہوئی ہے ۔