آندھرا پردیش میں تعطیلات کی تاریخ میں تبدیلی

   

حیدرآباد/11 جنوری ( سیاست نیوز ) آندھرا پردیش حکومت نے بھوگی، سنکرانتی اور کنوما کی تعطیلات کی تاریخ میں تبدیلی کی ہے ۔ حکومت نے ابتداء میں ان تہواروں کیلئے 14، 15 اور 16 جنوری کو تعطیلات کا اعلان کیا تھا لیکن اب 13، 14 اور 15 جنوری کو تعطیلات کا فیصلہ کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کورونا کیسوں میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے حکومت نے تعطیلات میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ۔ حکومت نے کیسوں میں اضافہ پر 18 جنوری سے نائیٹ کرفیو کا فیصلہ کیا ہے۔ ر