آندھرا پردیش میں شدید بارش ‘ طوفان کا خطرہ

   

شمالی ساحلی اضلاع میں سخت چوکسی برتنے حکومت کی ہدایات
حیدرآباد 2 اکٹوبر (سیاست نیوز) پڑوسی آندھراپردیش میں طوفان ٹکرانے سے قبل مسلسل بارش ہو رہی ہے اور تیز ہوائیں چلنے لگی ہیں ۔ اے پی کے بیشتراضلاع میں مسلسل بارش جاری ہے۔ خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی سے پیدا طوفان کے بعد اوڈیشہ اور آندھراپردیش میں اس کے اثرات دیکھے جانے لگے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی میں کہاگیا کہ شمالی آندھرا کے ساحلی اضلاع میں طوفان کا خطرہ ہے کیونکہ خلیج بنگال میں جو صورتحال پیدا ہوئی اس کے نتیجہ میں ساحلی اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا اور کئی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے سے درختوں کے اکھڑنے اور پانی کے بہاؤ میں تیزی کی شکایات بھی ملیں ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں اے پی کے اضلاع وجیا نگرم‘ پرکاشم ‘ سریکاکلم میں موسلادھار بارش اور طوفان کے خدشات کو مسترد نہیں کیا جاسکتا ۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے بعد حکومت سے موسم کی صورتحال پر خصوصی نظر رکھنے متعلقہ محکمہ جات کو ہدایا ت جاری کرکے ساحلی اضلاع میں خصوصی انتظامات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے تین اضلاع وشاکھا پٹنم ‘ الوری اور انکے پلی کیلئے آرینج الرٹ جاری کیا اور کہا ہے کہ خلیج بنگال میں پیدا ہونے والی صورتحال سے میں ان میں انتہائی شدید بارش و 60تا70کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔ ان علاقوں میں اچانک طوفان بھی آسکتا ہے ۔ محکمہ کے اعلامیہ کے بعد حکومت نے محکمہ مال و دیگر محکمہ جات کے عہدیداروںکو متحرک و چوکس رہنے کی ہدایت دی اور طوفان کی صورت میں فوری راحت کاری کیلئے تیار رہنے اور بارش کے نقصانات کو کم سے کم کرنے کے اقدامات پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دی ہے۔3