حیدرآباد۔ 25 جنوری (سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں کورونا کیسیس میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور ایکٹیو کیسیس کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 46929 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 13819 کورونا پازیٹیو پائے گئے۔ مشرقی گوداوری، کرنول، نیلور اور وشاکھاپٹنم اضلاع میں کورونا سے 10 اموات واقع ہوئی ہیں جبکہ پرکاشم اور مغربی گوداوری میں ایک ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔ کورونا سے 5716 افراد صحتیاب ہوئے۔ ریاست میں ایکٹیو کیسیس کی تعداد بڑھ کر 101396 ہوچکی ہے۔ وشاکھاپٹنم ضلع میں سب سے زیادہ 1988 کیسیس درج کئے گئے جبکہ پرکاشم 1589، گنٹور 1422، اننت پور 1345، نیلور 1305، کرنول 1255، کڑپہ 1083، مشرقی گوداوری 1001، چتور 436، کرشنا 748، سریکا کولم 568، وجئے نگرم 435 اور مغربی گوداوری میں 644 کیسیس منظر عام پر آئے۔ ر