آندھرا پردیش میں کورونا کا ایک اور مریض ‘ جملہ تعداد 11 ہوگئی

   

امراوتی26 مارچ ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش میں ایک 28 سالہ شخص میں کورونا وائرس مثبت پایا گیا ہے اور اس طرح ریاست میں اب تک متاثرین کی تعداد 11 تک جا پہونچی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ نوجوان سویڈن میں اسٹاکہوم سے وجئے واڑہ کو 18 مارچ کو پہونچا تھا ۔ اس میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئیں اور وہ سرکاری دواخانہ میں میڈیکل چیک اپ کیلئے گیا جہاں اس کے معائنے کئے گئے اور ان کی رپورٹ کورونا وائرس کیلئے مثبت آئی ہے ۔ محکمہ صحت و طبابت نے ایک بلیٹن جاری کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ ریاست میں جملہ 11 کورونا مثبت مریضوں میں ایک نیلور میں ہے اور یہ صحتیاب ہوچکا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اسے دواخانہ سے ڈسچارچ کردیا گیا ہے ۔ دوسرے مریضوں مختلف دواخانوں میں علاج کیا جا رہا ہے ۔ وشاکھاپٹنم اور وجئے واڑہ میں تین تین مریض ہیں جبکہ گنٹور ‘ چتور ‘ نیلور ‘ اونگول ‘ راجمنڈری میں ایک ایک کورونا وائرس مریض ہونے کی اطلاع ہے ۔