آندھرا پردیش میں کورونا کے 1337 نئے کیس ‘ 9 اموات

   

امراوتی ۔ آندھرا پردیش میں اتوار کو کورونا وائرس کے 1337 نئے کیس رجسٹر ہوئے ہیں ۔ اب تک ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد 20,38,690 تک جا پہونچی ہے ۔ اس دوران ریاست میں 9 اموات کی بھی اطلاع ہے جس کے بعد جملہ اموات کی تعداد 14,070 ہوگئی ہے ۔ حکام نے بتایا کہ چتور اور کرشنا میں تین تین اور پرکاشم ‘ وشاکھاپٹنم اور مغربی گوداوری میں ایک ایک فرد کے فوت ہونے کی اطلاع ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جملہ 1282 مریض کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ریاست میں جملہ 20,09,921 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں اور ایکٹیو کیسوں کی تعداد 14,699 بتائی گئی ہے ۔ ضلع واری ڈاٹا کے مطابق چتور میں سب سے زیادہ 277 اور مشرقی گوداوری میں 198 و پرکاشم میں 161 کیس رجسٹر ہوئے جبکہ کرنول میں سب سے کم 3 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔