آندھرا پردیش میں کورونا کے 1506 نئے کیس ‘ 20 اموات

   

امراوتی ۔ 15 اگسٹ : آندھرا پردیش میں اتوار کو کورونا کے 1506 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے نتیجہ میں جملہ متاثرین کی تعداد 19,93,697 ہوگئی ہے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 24 اموات ہوئی ہیں۔ ریاست میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 13,647 تک جا پہونچی ہے ۔ اس دوران کہا گیا ہے کہ ریاست میں جملہ 1835 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور اب تک صحتیاب افراد کی تعداد 19,62,185 ہوگئی ہے ۔ فی الحال ایکٹیو کیسوں کی تعداد 17,865 ہوگئی ہے ۔ ضلع واری ڈاٹا کے مطابق مشرقی گوداوری میں سب سے زیادہ 319 کیس رپورٹ ہوئے ۔ دوسرے نمبر پر چتور 217 کیس اور تیسرے پر نیلور ہے جہاں 181 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔