حیدرآباد۔/11جنوری، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسس کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق کورونا کے 1831 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 242 افراد صحت یاب ہوئے۔ ریاست میں 36452 کورونا ٹسٹ کئے گئے۔ بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ ایکٹیو کیسس کی تعداد 7195 ہے۔ چتور ضلع میں سب سے زیادہ 467 کیسس درج کئے گئے جبکہ وشاکھاپٹنم 295 ، کرشنا 190، گنٹور 164، اننت پور 161 ، مشرقی گوداوری 84 ، کڑپہ 20 ، نیلور129، سریکاکولم 122، وجیا نگرم 40 ، مغربی گوداوری 57 ، پرکاشم 46 اور کرنول میں 56 کیسس منظر عام پر آئے۔ گزشتہ چند دنوں سے 6 اضلاع میں کورونا کیسس میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔