آندھرا پردیش میں کورونا کے 21,954 نئے کیس

   

امراوتی ۔ آندھرا پردیش میں کورونا کیسوں میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا کے 21,954 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ اس مدت کے دوران جملہ 1,10,147 معائنے کئے گئے تھے ۔ ریاست میں اب تک کورونا متاثرین کی جملہ تعداد 12,28,186 ہوگئی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 72 افراد کی موت بھی واقع ہوئی ہے ۔ اب تک ریاست میں کورونا سے مرنے والوں کی جملہ تعداد 8,446 ہوگئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ریاست میں صحتیابی کی شرح میں بھی بہتری آئی ہے ۔ جملہ 10,141 افراد گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں صحتیاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں جملہ ایکٹیو کیسوں کی تعداد 1,82,329 ہوگئی ہے ۔