امراوتی ۔ آندھرا پردیش میں کورونا کے 4250 نئے کس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 33 اموات بھی ہوئی ہیں۔ کہا گیا ہے کہ حکام کی جانب سے جملہ 95,327 ٹسٹ کئے گئے تھے جن میں 4250 افراد مثبت پائے گئے ہیں۔ ریاست میں اب تک جملہ کورونا متاثرین کی تعداد 18,79,872 تک جا پہونچی ہے ۔ 33 اموات کے بعد جملہ مہلوکین کی تعداد بھی 12,598 ہوگئی ہے ۔ حکام نے بتایا کہ ریاست میں جملہ 5770 افراد گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ ایکٹیو کیسوں کی تعداد 44,773 ہوگئی ہے ۔ ضلع واری اساس پر مشرقی گوداوری میں سب سے زیادہ 890 کیس افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ۔