حیدرآباد 20 اپریل ( این ایس ایس ) آندھرا پردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 75 نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ 3 اموات کی بھی اطلاع ہے ۔ اس طرح ریاست میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے ۔ 27 مریضوں کو صحتیابی کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔ آج 75 نئے کورونا کیس سامنے آنے کے بعد ریاست میں جملہ مریضوں کی تعداد 722 ہوگئی ہے ۔