وجے واڑہ 17 اپریل (یو این آئی) آندھرا پردیش میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 38 نئے کیس سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 572 ہوگئی ۔ حکومت نے بلیٹن میں کہا کہ 24 گھنٹوں میں 38 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ ان میں اننت پور اور چتور سے پانچ نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ کُرنول ضلع سے 13، کرشنا سے چار، نیلور سے چھ، گنٹور سے چار اور کڑپہ سے ایک معاملہ سامنے آیا ۔ ریاست میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی اور35 مریضوں کو ٹھیک ہونے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ۔گنٹور و کُرنول میں زیادہ 123 پازیٹیو معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد نیلور میں 64 ، کرشنا میں 52، پرکاشم میں 42، کڑپہ میں 37، مغربی گوداوری میں 34، چتور میں 28 ، اننت پور میں 26 ضلع، وشاکھا پتنم میں 20 اور مشرقی گوداوری میں17 افراد متاثر ہوئے ۔
