امراوتی 16 جون ( پی ٹی آئی ) حکومت آندھرا پردیش نے آج مالیاتی سال 20-21 کیلئے 2.24 لاکھ کروڑ روپئے کا بجٹ اسمبلی میں پیش کیا اور 18,434 کروڑ روپئے کے خسارہ کا تخمینہ رکھا گیا ہے ۔ اقتصادی خسارہ 48,295 کروڑ روپئے بتایا گیا ہے ۔ وزیر فینانس بی راجندر ناتھ نے ریاستی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے پہلے ہی دن یہ بجٹ پیش کیا ۔ یہ بجٹ سشن مختصر ہوگا ۔ بجٹ تخمینہ میں 1.4 فیصد کی کمی رکھی گئی ہے کیونکہ کورونا وباء کے پیش نظر معاشی سست روی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ریاست پر مارچ 2020 کے ختم تک 3.02 لاکھ کروڑ روپئے کا قرض ہے جو ایک سال قبل 2.59 لاکھ کروڑ روپئے تک کا تھا ۔