وجئے واڑہ ۔ آندھرا پردیش کو آج کووی شیلڈ کورونا ٹیکہ کی مزید 9 لاکھ خوارکیں دستیاب کروائی گئیں۔ گنا ورم ائرپورٹ پر آج صبح ان ٹیکوں کی آمد ہوئے جس کے بعد انہیں گنا ورم ویکسین اسٹوریج سنٹر منتقل کردیا گیا ۔ اس دوران ریاستی حکومت کی جانب سے 20 جون کے بعد کورونا کرفیو میں توسیع یا نرمی کے اوقات میں اضافہ کے امکانات پر غور کیا جا رہا ہے ۔