آندھرا پردیش کے سرکاری ملازمین کو آج تنخواہ ملنے کی توقع

   

حیدرآباد۔ آندھرا پردیش کے سرکاری ملازمین کو پیر کو تنخواہ ملنے کی توقع ہے ۔تنخواہیں ہر ماہ پہلی تاریخ کو ادا کی جاتی ہیں لیکن اس بار ادائیگی میں تاخیر ہوئی کیونکہ قانون ساز کونسل میں تصرف بل منظور نہیں کیا جاسکا تاہم گورنر کی منظوری کے بعد بل کو منظور کیاجاسکا۔ اس بل کی منظوری کے بعد تنخواہوں کی ادائیگی کی راہ ہموار ہوگئی۔ کونسل کے نائب صدرنشین نے تلگودیشم اور وائی ایس آرکانگریس میں لفظی جھڑپ کے بعد ایوان کی کارروائی کو غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔حکومت اس ماہ کی پہلی تاریخ کو ملازمین کوتنخواہیں ادا نہیں کرسکی۔ بل کو منظوری کیلئے گورنر کے پاس بھیجا گیا۔محکمہ فینانس نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا۔