تنخواہوں کی اجرائی کے لیے بلز تیار نہ کرنے پر تادیبی کارروائی کرنے کا انتباہ
حیدرآباد ۔ 29 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش میں حکومت اور سرکاری ملازمین کے درمیان پی آر سی کا تنازعہ جاری ہے ۔ سرکاری ملازمین کی تنظیموں نے اپنے احتجاج میں شدت پیدا کردی ہے جس کی پرواہ کئے بغیر حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے پراسیس شروع کرنے کی ٹریژری ملازمین کو پھر ایک مرتبہ ہدایت دی ہے ۔ اس سلسلے میں میمو جاری کیا ہے ۔ بلز کا پراسیس شروع نہ کرنے پر تادیبی کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ہے ۔ ڈیوٹی کی انجام دہی میں غفلت اور لاپرواہی برتنے پر برداشت نہ کرنے کی دھمکی دی ہے ۔ بلز کا پراسیس نہ کرنے والے ڈی ڈی اوز ، ٹریژری عہدیداروں کے خلاف کارروائی کرنے کی اضلاع کلکٹرس اور متعلقہ شعبوں کے سربراہوں کو حکومت نے احکامات جاری کئے ہیں ۔ نئے پے اسکیل کے تحت تنخواہوں کی اجرائی کے لیے انتظامات کرنے کی پھر ایک مرتبہ عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے ۔ اگر عہدیداروں کی جانب سے تعاون نہ کرنے پر متبادل انتظامات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔ نئے پی آر سی کے تحت جاری کردہ ایچ آر اے میں تبدیلی کرتے ہوئے حکومت نے تازہ احکامات جاری کئے ۔ وجئے واڑہ میں ایچ او ڈی دفاتر کے ملازمین کو 16 فیصد ایچ آر او دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔۔ ن