قانون ساز کونسل کا اجلاس ، کانٹریبیوٹری اسکیم کی بحالی پر تحریک التواء مسترد
حیدرآباد /6 فروری ( سیاست نیوز ) آندھراپردیش ریاستی قانون ساز کونسل کے بجٹ اجلاس کا آج سے آغاز ہوا ۔ مسٹر ریڈی سبرامنیم نائب صدرنشین نے صدارت کی ۔ اجلاس کے آغاز پر ریاستی ملازمین اساتدہ وغیرہ کیلئے روبہ عمل لائے جانے والے کانٹریبیوٹری پنشن اسکیم کو منسوخ کرنے کے مطالبہ پر پی ڈی ایف کے ارکان قانون ساز کونسل کی جانب سے پیش کردہ تحریک التواء کو ریڈی سبرامنیم نے مسترد کردیا ۔ لیکن ارکان کونسل نے سرکاری ملازمین اور اساتذہ وغیرہ کیلئے نقصاندہ کانٹریبیوٹری پنشن اسکیم کو فی الفور منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا اور صدرنشین کے پوڈیم تک پہونچکر نعرہ بازی و شور شرابہ کرتے ہوئے احتجاج کیا ۔ احتجاجی ارکان قانون ساز کونسل نے کہا کہ سرکاری ملازمین و اساتذہ کیلئے اسکیم کو منسوخ کرکے سابقہ پنشن اسکیم کو بحال کرنے کے مطالبہ پر 7 فروری کو ’’ چلو اسمبلی ‘‘ پروگرام منظم کیا جائے گا ۔ ارکان کونسل کے اس احتجاج پر مسٹر ریڈی سبرامنیم نائب صدرنشین کونسل کی جانب سے سے متعلقہ وزیر کے ساتھ اجلاس منعقد کروانے کے دئے گئے تیقن پر ارکان احتجاج ختم کیا ۔