آندھراپردیش میں جان لیوا کیڑے کے کاٹنے سے خاتون کی موت

   

امراوتی ۔ یکم ڈسمبر ( سیاست نیوز ) آندھرا پردیش میں نئے کیڑے سے پھیلنے والی بیماری نے تشویش پیدا کر دی ہے ۔ اسکرب ٹائیفس نامی کیڑے کے کاٹنے سے بیمار ایک خاتون کی موت ہوگئی۔متوفیہ کی شناخت ضلع وجیانگرم کے چیپورپلی منڈل کی 36 سالہ راجیشوری کے طور پر ہوئی۔ ریاست میں اسکرب ٹائیفس کے مثبت کیسوں کی تعداد 1317 تک پہنچ چکی ہے ،جس کے بعد محکمہ صحت اور حکام الرٹ ہو گئے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق یہ بیماری عام اینٹی بائیوٹکس سے قابل علاج ہے، تاہم علامات ظاہر ہوتے ہی لاپرواہی نہ کرتے ہوئے فوری ٹیسٹ اور علاج ضروری ہے تاکہ پیچیدگیوں اور اموات سے بچا جا سکے۔