حیدرآباد ۔ 12 اکٹوبر (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش میں ساس اور بہو کی اجتماعی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا۔ ستیہ سائی ضلع میں پیش آئی اس شرمناک واردات سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس اس واقعہ کی تحقیقات میں جٹ گئی اور خاطیوں کو تلاش کرنے میں مصروف ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ ستیہ سائی ضلع ریاست آندھراپردیش کے نلایمو مناپلی میں یہ واردات پیش آئی۔ نامعلوم افراد نے چوکیدار اور اس کے بیٹے کو چاقو سے دھمکایا اور ساس بہو کی اجتماعی عصمت ریزی کی اور فرار ہوگئے۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے بتایا کہ خاطی 5 افراد تھے جو فرار ہوگئے۔ متاثرین روزگار کے سلسلہ میں چند روز قبل آئے تھے جنکا تعلق بیلاری سے بتایا گیا ہے جو مقامی ایک فیاکٹری میں مزدوری کرتے ہیں۔ پولیس نے خصوصی ٹیموں کو تشکیل دیتے ہوئے خاطیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ع