آندھراپردیش میں چار ماہ کے دوران شراب کی فروخت میں اضافہ

   

حیدرآباد: آندھراپردیش میں گزشتہ چار ماہ کے دوران شراب کی فروخت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ ستمبر کے مہینہ میں 45 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا جبکہ اکتوبر میں گزشتہ سال کے مقابلہ شراب کی فروخت 79 فیصد زائد ریکارڈ کی گئی ۔ نئی اکسائز پالیسی متعارف کئے جانے کے بعد سے شراب کی فروخت میں 40 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ لاک ڈان کے دوران شراب کی فروخت پر اثر پڑا تھا اور یہ سلسلہ ان لاک کے آغاز تک برقرار رہا۔ ستمبر میں بارس کی کشادگی عمل میں آئی جس کے ساتھ ہی شراب کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ۔ محکمہ اکسائز کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر 2019 تا 16 جنوری 2020 ء ریاست میں 6924.7 کروڑ روپئے کی شراب فروخت کی ہے ۔ یکم ستمبر 2020 تا 16 جنوری 2021 آندھراپردیش میں 9515.5 کروڑ روپئے کی شراب فروخت ہوئی ۔