حیدرآباد 19اگست(یواین آئی) آندھرا پردیش پرکاشم میں دلخراش سڑک حادثہ میں تین طلبا ہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ کل شب اُس وقت پیش آیا جب لاری ڈرائیور نے توازن کھودیا اور لاری بائیک سے ٹکراگئی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ تین طلبا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔مہلوکین کی شناخت کوناکامٹلہ منڈل کے امباپوردیہات کے رہنے والے ونود، نانی اور ویریندر کے طورپر کی گئی ہے ۔ پولیس نے کیس درج کرکے جانچ شروع کردی۔
