آندھراپردیش کو قومی سیاحتی ایوارڈ تلنگانہ کو آئی ٹی میں ایوارڈ

   

حیدرآباد /27 ستمبر ( سیاست نیوز ) ریاست آندھراپردیش میں قومی سیاحتی ایوارڈ 2017-18 کا اعلی ترین اعزاز حاصل کیا ہے ۔ نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے آج یہ ایوارڈ عطا کیا۔ اس سال مختلف زمرے کے تحت جملہ 76 ایوارڈس دئے گئے سیاحت کے شعبہ میں آندھراپردیش کو مجموعی طور پر بہترین ریاست کا ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ گوراء اور مدھیہ پردیش کو اڈوینچر ٹوریزم میں ایوارڈ دیا گیا ۔ تلنگانہ کو آئی ٹی کے اختراعی استعمال کیلئے بہترین ریاست کا ایوارڈ دیا گیا ہے ۔