حیدرآباد5جنوری(یواین آئی)آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں کل شب رکن اسمبلی نے خاتون کو خودکشی سے بچاتے ہوئے اس کی کونسلنگ کی اور اس کو گھر بھجوایا۔تفصیلات کے مطابق رکن اسمبلی محمد مصطفی شیخ اپنی کار میں گھر واپس ہورہے تھے کہ کل رات ضلع کے بس اسٹینڈ کے قریب واقع منی پورم بریج سے خودکشی کے مقصد سے ایک خاتون کو کودتا ہوا دیکھ کرانہوں نے اپنی کار رکوائی۔خاتون کی کونسلنگ کے بعد مدد کا وعدہ کیا اور اسے گھر پہنچایا۔