آندھراپردیش: گرل فرینڈ کی دوسرے سے شادی ہونے پر عاشق کی خودکشی

,

   

وشاکھاپٹنم: محبوبہ کی دوسرے شخص سے شادی ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر ایک نوجوان نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع وشاکھاپٹنم کے اوٹاگڈا علاقہ میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق 28سالہ بی سائی کمار اٹاگڈا کا ساکن اور اسی علاقہ میں واقع ایک خانگی ہاسپٹل میں ملازم بتایا گیا ہے۔ سائی کمار اسی اسپتال میں خدمت انجام دینے والی ایک لڑکی سے دامن محبت میں گرفتار ہوگیااو رلڑکی بھی اس سے محبت کیا کرتی تھی او روہ دونوں شادی کرنا چاہتے تھے۔

ہنس انڈیا رپورٹ کے مطابق لڑکی کے گھر والے اس رشتہ کے خلاف تھے۔ اور اس لڑکی کی شادی ایک دوسرے لڑکے کے ساتھ طے کردی۔ بعد ازاں سائی کمار نے بھی دوسری لڑکی سے شادی کرلی لیکن سائی کمار اپنی پہلی محبت بھلا نہ سکا او راپنی بیوی کے سامنے اس سے فون پر بات کرتا تھا اور اس کوپیغامات ارسال کرتا تھا۔ کل5اگست کو سائی کمار گھر پر اکیلا تھا ا س کی بیوی اپنے مائیکہ گئی ہوئی تھی۔ اپنے محبوبہ سے بات کرنے کے بعد سائی کمار نے اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔

انتہائی اقدام سے قبل سائی کمار نے اپنی
بیوی شراوانی کوفون کر کے بتایا کہ وہ خودکشی کرنے والا ہے اس کے فوری بعد شراوانی گھر لوٹ آئی۔ جب تک سائی کمار انتہائی اقدام کرچکا تھا اس کی نعش لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ مہارانی پیٹا پولیس نے اس مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔