حیدرآباد 27اپریل (یو این آئی) آندھرایونیورسٹی کے قیام کے 100سال مکمل ہوگئے ہیں۔1926میں مدراس ریاست کے وشاکھاپٹنم میں اس کا قیام عمل میں لایاگیا تھا۔ا س یونیورسٹی کے قیام کیلئے زمینداروں نے اراضی کاعطیہ دیاتھا۔یونیورسٹی کی صد سالہ تقاریب کا آغاز ہو اجو ایک سال تک جاری رہیں گی، ان کا اختتام 26 اپریل 2026 کو ہوگا۔ افتتاحی تقریب میں واکا تھان کا انعقاد کیا گیا۔علاوہ ازیں صد سالہ لوگو اور ویژن ڈاکومنٹ کی رونمائی کی گئی، جس میں یونیورسٹی کی آئندہ 100 سالوں کیلئے تعلیمی، انفراسٹرکچر اور سماجی خدمات کے منصوبے شامل ہیں۔ تقاریب میں مختلف ثقافتی پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں جن میں یونیورسٹی کے سابق طلباء، اساتذہ، اور مشہور شخصیات شرکت کر رہے ہیں۔ ان میں سابق نائب صدر وینکیا نائیڈو، گلوکارہ پی سشیلا، اور فلمساز تری وکرم سرینواس شامل ہیں۔