آندھرا۔اڈیشہ سرحد پر ہائی الرٹ

   

حیدرآباد 22جون(یواین آئی) پولیس نے آندھرا۔اڈیشہ سرحد پر ہائی الرٹ جاری کیا ہے ۔ اڈیشہ میں ماؤنوازوں کے حملوں کے پیش نظر پولیس نے چوکسی اختیار کی ہے ۔ اوڈیشہ سرحدپربڑے پیمانے پر پولیس دستے تعینات کیے گئے ۔ اوڈیشہ کے نوپاڈا ضلع کے بوڈن بلاک میں منگل کو ماؤنوازوں نے تین سی آر پی ایف جوانوں کو ہلاک کردیا تھا۔ سات جوان زخمی ہوگئے تھے جس کے پیش نظر آندھرا۔اڈیشہ سرحد کے جنگلاتی علاقے میں تلاشی کا عمل جاری ہے اور سختی چوکسی برتی جا رہی ہے ۔