’’آنکھوں کی روشنی ‘‘پروگرام کو کامیاب کرنے کی ضرورت

   


عوامی نمائندوں اور عہدیداروں میں تال میل ضروری ، میدک میں ہریش راؤ کا خطاب

میدک ۔ 10 جنوری ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ کے تمام اضلاع میں 18 جنوری سے آغاز ہونے والے دوسرے کنٹی ویلگو پروگرام ( آنکھوں کی روشنی ) کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے عوامی منتخب نمائندوں ، متعلقہ سرکاری عہدیداروں میں تال میل کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے ۔ یہ بات ریاستی وزیر صحت و فینانس ٹی ہریش راؤ نے ضلع میدک کے توپران کے منوہرآباد کے شوھم فنکشن ہال میں منعقدہ کنٹی ویلگو جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ 18 جنوری سے تمام شہروں ، گرام پنچایتوں میں پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔ اس پروگرام کو کامیاب کرنے کیلئے 1500 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے ۔ 100 دنوں تک یہ پروگرام جاری رہے گا ۔ اوقات صبح 9 بجے تا شام 4 بجے ہوں گے ۔ ہر کیمپ میں ایک میڈیکل آفیسر ، ایک ماہر امراض چشم ، 2 (ANM) ، 3 ( آشا ورکرس ) اور ایک ڈاٹا انٹری آپریٹر کی خدمت لی جارہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ضلع میدک میں 469 گرام پنچایتوں ، 4 بلدیات میں 4,72,,802 افراد کے آنکھوں کی تشخیص ہوگی ۔ 544 ضلع بھر میں مراکز قائم کئے جارہے ہیں جس کیلئے 40 گروپس تشکیل دیئے گئے ہیں۔ پروگرام کو کامیاب کرنے کیلئے پورے ضلع کے گرام پنچایتوں اور بلدیات میں فلیگریاں نصب کی جارہی ہیں ۔ وزیر موصوف اور تمام شرکاء کے ہاتھوں بروچرس کی بھی رسم اجرائی عمل میں آئی ۔ اس جائزہ اجلاس میں رکن پارلیمنٹ میدک مسٹر کے پرتاب ریڈی ، صدرنشین ضلع پریشد ہیما لتا گوڑ ، ضلع کلکٹر ایس ہریش ، ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی پریتما سنگھ ، رکن اسمبلی میدک ایم پدما دیویندر ریڈی ، رکن اسمبلی نرساپور سی ایچ مدن ریڈی ، ایم ایل سی ڈاکٹر یادو ریڈی ، صدرنشین فارسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن وی پرتاب ریڈی ، ڈی ایم ایچ او مسٹر چندونائیک ، صدرنشین مہیلا کمیشن وی سنیتا لکشما ریڈی ، صدرنشین ڈسٹرکٹ لائبریریز مسٹر چندراگوڑ ، الیکشن ریڈی ، توپران آر ڈی او شیام پرکاش ، صدرنشین بلدیہ توپران شیکھر گوڑ کے علاوہ پارٹی کے عہدیداروں ، سرکاری عہدیداروں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔