آنکھوں کے ٹیسٹ اور علاج کیلئے فری میڈیکل کیمپ

   

باندہ : اتر پردیش کے ضلع باندہ میں آئی فلو کی وبائی بیماری کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے جمعہ کو یہاں آنکھوں کی جانچ اورعلاج کے لئے چترکوٹ دھام کے ڈویژنل کمشنر آر پی سنگھ اور ضلع مجسٹریٹ درگا شکتی ناگپال نے ایک بڑے مفت آئی ٹیسٹ اور میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا۔ڈویژنل اسپتال میں لگائے گئے اس فری کیمپ میں آنکھوں کے معائنے کے لیے ضروری آلات اور آنکھوں کے علاج کے لیے ادویات بھی وافرمقدارمیں دستیاب کرائی گئی ہیں۔اس موقع پر ڈیویژنل کمشنر آر پی سنگھ نے لوگوں کو اس بیماری سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت آنکھوں کی بیماری سے متعلق بیماری پھیل چکی ہے ۔ جو کہ خطرناک ہے ۔ آنکھیں جسم کا اہم حصہ ہیں۔ علامات ظاہر ہوتے ہی فوری طبی مدد حاصل کریں۔ آئی فلو خطرناک ہونے کے ساتھ ساتھ متعدی بھی ہے جو ایک دوسرے کے ساتھ رابطے سے پھیلتا ہے ۔ متاثرہ افراد سے کچھ فاصلہ رکھیں۔ اس میں غفلت نہ برتیں اور اسے پھیلنے سے بچائیں۔