آنگن واڑی اساتذہ کی خدمات اطمینان بخش

   

مدہول میں منعقدہ پروگرام سے رکن اسمبلی وٹھل ریڈی اور دیگر کا خطاب

مدہول۔ ڈیلکس فنکشن ہال مدہول میں آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ کی جانب سے پوسٹ آہارم کیٹس تقسیم پروگرام عمل میں آیا اس پروگرام میں مدہول ایم ایل اے جی وٹھل ریڈی ، آئی سی ڈی ایس پی ڈی کے علاوہ مدہول ایم پی ڈی اوسریش بابو کے علاوہ مد ہول تا نور ، با سر چارمنڈلوں کے آنگن واڑی اساتذہ اورخواتین کے علاوہ ایم پی ٹی سیز اور سر پنجس موجود تھے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے مد ہول آنگن واڑی سی ڈی پی اوسریتی نے کہا کہ مدہول میں آنگن واڑی اساتذہ بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں انہوں نے مدہول ایم ایل اے و پی ڈی آئی سی ڈی ایس سے اپیل کی کہ مد ہوں اسمبلی میں آنگن واڑی سنٹر کی مستقل عمارت نہیں ہے مستقل عمارت منظور کی جائے اور ساتھ ہی بیت الخلاء کی بھی منظوری دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کی جانب سے حاملہ خواتین کو حمل کے دوران تغذیہ بخش غذائیں آنگن واڑی سنٹرس پر گورنمنٹ کی جانب سے دی جارہی ہے اس سے بھر پور استفادہ حاصل کر میں اس کے بعد آنگن واڑی پی ڈی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ نرمل ضلع کیلئے 173 کیٹس منظور کئے گئے جن میں سے مد ہول کیلئے 43کیٹس کی تقسیم عمل میں آئی ان کیٹس میں 10کیلو گہیوں ، گھی آدھا کیلو بھجور ، پروٹین بسکیٹ ، وٹامن گولیاں ، آئرن تا تک شامل ہے انہوں نے کہا کہ مرکز وریاستی گورنمنٹ کی جانب سے آنگن واڑی پروجیکٹ کی ترقی کیلئے بہترین فلاحی کام انجام دے جار ہے ہیں بعد ازاں رکن اسمبلی مدہول بی وٹھل ریڈی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ گورنمنٹ کے قیام کے بعد آنگن واڑی اسا تذہ کی تنخواہ 7 ہزار سے 14 ہزار روپے کر دی گئی بنیادی سہولیات کیلئے فنڈس منظور کئے گئے بہت جلد حلقہ اسمبلی مدہول کے آنگن واڑی سنٹر کیلئے بلڈنگ کی تعمیر کرنے کیلئے فنڈس منظور کرنے کا انہوں نے تیقن دیا اس تعلق سے کل ہی حیدرآباد میں میٹنگ ہوئی بہت جلد آنگن واڑی کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ایک منصوبہ تیار کیا جاء یگا۔ اس موقع پر پوشی کا اہارم کیٹس مدہول منڈل ، تانورمنڈل ، باسرمنڈل کے مستحقین میں تقسیم کئے گئے اس پروگرام میں مدہول منڈل کے آنگن واڑی اسا تذہ وخواتین کی کثیر تعدادموجودتھے۔