بودھن یکم/ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آر ڈی او آفس بودھن کے روبرو آنگن واڑی اسکولس میں خدمات انجام دینے والے خواتین کی کثیر تعداد نے بطور احتجاج دفتر کے سامنے دھرنا منظم کیا ۔ اس احتجاجی دھرنے کی قیادت سی آئی ٹی یو کے قائدین ضلع صدر شنکر گوڑ اور وائی گنگادھر نے انجام دی ۔ احتجاجی دھرنے سے شنکر گوڑ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آنگن واڑی اسکولس میں خدمات انجام دینے والوں کو بھی محکمہ تعلیمات میں برسر خدمات ملازمین کے مساوی تنخواہیں ادا کی جانی چاہئے ۔ کے سی آر نے اپنی انتخابی مہم کے دوران آنگن واڑی ٹیچرس سے وعدہ کیا تھا کہ ان کی حمایت اقتدار سنبھالیتے ہی آنگن واڑی ٹیچرس کی تنخواہیں بڑھادی جائے گی اور محکمہ تعلیمات میں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کے مساوی انہیں بھی ماہ مئی کے دوران ایک ماہ کی چھٹیاں دینے کا وعدہ کیا تھا ۔
بھونگیر میں زلزلہ متاثرین کیلئے جمع عطیات کی حوالگی
بھونگیر یکم / مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جمیعت العلمائے ہند کی اپیل پر بھونگیر شہر میں ترکی اور ملک شام میں آئے زلزلے سے متاثر عوام کی مدد اور بازآبادکاری کیلئے رقم جمع کی گئی۔جو آج بھونگیر تحفظ شریعت کمیٹی کے نائب صدر توصیف رشیدی،جنرل سکریٹری مفتی اظہر،مولانا سیداحمد ومولانا سید ظفرپر مشتمل وفد نے حیدرآباد میں جمیعت العلمائے ہندکے ریاستی صدر حافظ پیرشبیراحمد کے حوالے کی ۔