حیدرآباد ۔ 16 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی ) کی جانب سے شہر میں بڑے تھیم پارکس کو فروغ دینے اور آوٹر رنگ روڈ ( او آر آر ) کو پینٹنگس سے خوبصورت بنانے کے ساتھ سرویس روڈس اور آوٹر رنگ روڈ فلم ڈائرکٹرس کیلئے پرکشش مقامات بن گئے ہیں ۔ شہر کے مضافات میں آبی ذخائر عثمان ساگر اور حمایت ساگر کے قریب یہاں فلم شوٹنگ کی حوصلہ افزائی کیلئے کئی خوبصورت مقامات کو فروغ دیا جارہا ہے ۔ اس علاقہ کے اطراف میں فارم ہاوزس اور ہری بھری کھڑی فصلیں ہیں ۔ رئیل اسٹیٹ بزنس کی گرم بازاری ، جسے ہم مضافات میں کہیں اور دیکھتے ہیں ، ان دو ذخائر آب کے قریب نہیں ہے جو آئی ٹی کاریڈر کے قریب واقع ہیں ۔ ان ذخائر آب کے قریب کوئی ملٹی اسٹوری عمارتیں دکھائی نہیں دیتی ہیں ۔ یہاں اس علاقہ میں صرف فارم ہینڈس ہیں جو 1000 مربع گز سے ایک ایکڑ رقبہ کے ہیں ۔ سابق میں جوبلی ہلز ، فلم نگر اور امیر پیٹ علاقوں میں فلموں کی شوٹنگ شروع کی گئی تھی ۔ ان علاقوں میں آبادی میں تیزی سے اضافہ ہونے کی وجہ فلم سازوں کو آوٹ ڈورس سے ان ڈور شوٹنگ کرنا پڑا ۔ فلم پروڈیوسرس کا کہنا ہے کہ گنڈی پیٹ ، حمایت ساگر اور اس کے اطراف کے علاقے کئی فلم سازوں کیلئے پسندیدہ مقامات بن گئے ہیں کیوں کہ فلم انڈسٹری والوں نے جو جوبلی ہلز ، فلم نگر ، منی کونڈا اور چترا پوری کالونی میں رہتے ہیں ، ان دو تالابوں کے قریب خوبصورت مقامات پر فلم شوٹنگس میں حصہ لینے میں دلچسپی دکھائی ہے ۔ جی ایچ ایم سی کے خوشحال طبقات ، ٹریڈرس ، رئیلٹرس کے فارم ہاوزس ان ذخائر آب کے قریب واقع ہیں ۔ وہ لوگ فیملی کے ساتھ وقت گذارنے کیلئے ہفتہ یا مہینے میں ایک مرتبہ فارم ہاوزس کا استعمال کرتے ہیں ۔ باقی دنوں میں وہ ان کے فارم ہاوزس کو فلم شوٹنگ کیلئے کرایہ پر دیتے ہیں ۔ چلکگور ، وٹی ناگولا پلی ، معین آباد ، عزیز نگر اور شنکر پلی جیسے مقامات پر واقع فارم ہاوزس کم از کم 10 ایکڑس پر مشتمل ہیں ۔ گچی باولی سے شمس آباد جانے والی آوٹر رنگ روڈ کے ایک جانب سے کسی کو حمایت ساگر اور گنڈی پیٹ سے گذرنا ہوتا ہے ۔ اس لیے سرویس روڈس فلم شوٹنگ کیلئے پسندیدہ مقامات بن گئے ہیں ۔ ایک مشہور ٹی وی چیانل کی جانب سے دو یا تین سیرئیل ٹیلی کاسٹ کی گنڈی پیٹ اور منچرپولا علاقوں میں شوٹنگ کی جارہی ہے ۔ ٹی ایس پولیس اکیڈیمی تا نارسنگی جنکشن سرویس روڈ کو روڈ ٹراویل کے مناظر کو کیمرہ میں قید کرنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے کیوں کہ ان سڑکوں پر ٹریفک بہت کم ہوتی ہے ۔ جی او III کے تحت کسی رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پر عائد امتناع کے علاقے ایکٹرس ، جونیر آرٹسٹس ، ٹکنیشینس کیلئے جو جوبلی ہلز ، فلم نگر اور چترا پوری کالونی ، منی کونڈا میں رہتے ہیں ، پہنچنے کیلئے قریب ہیں اور وہ ان مقامات پر آدھے گھنٹے سے کم وقت میں پہنچ سکتے ہیں ۔ پہلے لوگ کوکہ پیٹ ، چلکور ، عزیز نگر ، معین آباد ، شنکر پلی اور مہدی پٹنم کو براہ نارسنگی ، اے پی پولیس اکیڈیمی جایا کرتے تھے لیکن اب آرٹسٹس اور ٹکنیشنس ان مقامات پر براہ رائے درگم ، منی کونڈا ، نانک رام گوڑہ آدھے گھنٹہ میں پہنچ جاتے ہیں ۔ فلم ساز مقررہ وقت پر شوٹنگ شروع کرتے ہیں اور بروقت اس کی تکمیل کرپاتے ہیں ۔ انہوں نے اس احساس کا اظہار کیا کہ ان علاقوں میں کم آبادی کی وجہ فلم شوٹنگ کرنا بہت سہولت بخش اور آسان ہے ۔۔
