فاسٹیاگ یوزرس کے لیے آسان سفر کو یقینی بنانے بوسٹر بیرئیرس
حیدرآباد ۔ 5 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : عام طور پر سنکرانتی تہوار کے لیے ہندو شہر سے ان کے ارکان خاندان کے ہمراہ ان کے آبائی مقامات کو جاتے ہیں جس کی وجہ ہائی ویز پر غیر معمولی ٹریفک ہجوم ہوتا ہے اور آوٹر رنگ روڈ ٹول پلازاس پر گاڑیوں کی طویل قطاریں ہوتی ہیں جس کی وجہ لوگوں کو وہاں سے گذرنے کے لیے طویل انتظار کرنا پڑتا ہے ۔ اس تہوار کے دوران اس طرح کے ٹریفک جام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے حیدرآباد گروتھ کاریڈر لمٹیڈ (HGCL ) کی جانب سے شمس آباد ، بونگلور اور پدا عنبر پیٹ ٹول پلازاس پر بوسٹر بیرئیرس قائم کئے جارہے ہیں ۔ ایچ جی سی ایل کے ایک سینئیر عہدیدار نے کہا کہ ’ چونکہ گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کی وجہ ٹول آپریشنس تکلیف دہ ہوگئے ہیں اس لیے ہم فیسٹیولس کے دوران ٹریفک جام کے مسائل سے نمٹنے اور اس میں آسانی لانے کے لیے ٹول پلازاس پر خصوصی انتظامات کررہے ہیں ‘ ۔ ایچ جی سی ایل نے اس فیسٹیول کے دوران ٹریفک میں ہونے والے اضافہ کیلئے آسانی فراہم کرنے کیلئے بوسٹر بیرئیرس قائم کرنے کیلئے ہر ٹول پلازا میں دو علحدہ لینس کی نشاندہی کی ہے ۔ فاسٹ ٹیاگ (FASTag) یوزرس کو ان تین ٹول پلازاس پر صراحت کردہ ٹول پلازاس پر رکنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور رکے بغیر بیرئیرس کے ذریعہ گذر سکتے ہیں ۔ ایچ جی سی ایل کی جانب سے شمس آباد ٹول پلازا پر 15 ٹول بوتھس ، پدا عنبر پیٹ پر 13 ٹول بوتھس اور بونگلور پر 12 ٹول بوتھس چلائے جاتے ہیں ۔ شمس آباد ٹول پلازا پر عام دنوں میں روزانہ اوسطاً 30 تا 35 ہزار گاڑیاں گذرتی ہیں لیکن تہوار کے دنوں میں یہ تعداد 1,50,000 ہوجاتی ہے ۔ پدا عنبر پیٹ پر جو صرف ایگزٹ ہے ۔ روزانہ تقریبا 20 ہزار گاڑیاں گذرتی ہیں لیکن فیسٹیو سیزن میں یہ تعداد بڑھ کر تقریباً 90 ہزار ہوجاتی ہے ۔ بونگلور پر عام دنوں میں 60 تا 80 ہزار گاڑیاں گذرتی ہیں لیکن فیسٹیو سیزن میں یہ تعداد تین گنا ہوجاتی ہے ۔۔ A
