آٹو میں آگ بجھانے والا آلہ آٹو ڈرائیور شیوا کا ذمہ دارانہ قدم

   

حیدرآباد 18 نومبر : ( سیاست نیوز) : آگ لگنے کے واقعات اکثر کئی مقامات پر پیش آتے ہیں ہر کوئی اس بارے میں سنتا ہے اور اس بارے میں پڑھتے ہیں اور اسے نظر انداز کرتے ہیں ۔ ایسے واقعات سے صرف چند لوگ ہی متاثر ہوتے ہیں ۔ شیوا نامی نوجوان جو آٹو چلاکر اپنی روزی کماتا ہے اور اسے اکثر چادر گھاٹ پر دیکھا گیا جس نے اپنے آٹو میں آگ بجھانے والا آلہ لگا رکھا ہے ۔ یہ سیلنڈر عموماً کسی بھی آٹو میں نہیں ملتا ۔ شیوا نے بتایا کہ یہ سی این جی آٹو کے ساتھ آتا ہے ۔ آٹو کی خریداری کے وقت آتا ہے لیکن تقریبا لوگ اسے ایک کونے میں رکھ دیتے ہیں ۔ جیسے اس کی ضرورت ہی نہ ہو ۔ حال ہی میں اکثر بیٹری والی گاڑیاں سڑکوں پر چلتی رہی ہیں ۔ میں نے اسے آٹو کے پچھلے حصے میں لگادیا کیوں کہ یہ ایمرجنسی کی صورت میں کسی کے کام آسکے ۔۔ ش