’’ آپ ڈاکٹر بنئے ، میں مدد کروں گا ‘‘

   

حیدرآباد۔/13 فروری، ( سیاست نیوز) سماج میں یوں تو فلاحی تنظیموں اور اداروں کی جانب سے غریبوں کی تعلیم کیلئے مدد دی جاتی ہے لیکن کچھ اہلِ خیر حضرات ایسے بھی ہیں جو میڈیسن کی تعلیم کے اخراجات بھی برداشت کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں تاکہ ان کی مدد سے کوئی غریب خاندان میں ڈاکٹر بن سکے۔ کاغذ نگر کے رکن اسمبلی کے کونپا کو جب ایک غریب خاندان کی لڑکی کے بارے میں اطلاع ملی کہ اسے ایم بی بی ایس میں سیٹ مل گئی ہے لیکن اس کے پاس درکار فیس ادا کرنے کی استطاعت نہیں ہے۔ سریشا نامی اس لڑکی کو ڈاکٹر بننے کا جذبہ ہے تاکہ نہ صرف اپنے غریب خاندان بلکہ گاؤں کے غریبوں کی مدد کرسکے۔ رکن اسمبلی کے کونپا نے اس لڑکی اور والدین کو طلب کیا اور میڈیسن کی تکمیل تک مکمل فیس کی ادائیگی کی ذمہ داری لی۔ انہوں نے لڑکی کی ذہانت اور قابلیت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ’’ بیٹا ! آپ کی تعلیم میری ذمہ داری ہے، تم ہمت سے آگے بڑھو ۔‘‘ یہ جملہ نہیں بلکہ سریشا کے نام کے ساتھ ڈاکٹر کے اضافہ کی ضمانت تھی۔ ر