حیدرآباد۔ غیرمجاز طور پر آکسیجن گیس سلنڈر اپنے قبضہ میں رکھتے ہوئے ضرورتمندوں کو فروخت کرنے والے ایک شخص کو گولکنڈہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ سب انسپکٹر پولیس گولکنڈہ مسٹر ٹی راجو کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 34 سالہ محمد عمر ساکن پریم نگر ایرہ گڈہ کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 25 آکسیجن گیس سلنڈر کو ضبط کرلیا جو ارونا کالونی سات گنبد میں ذخیرہ کیا ہوا تھا۔
