نئی دہلی۔27 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کیلئے اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی بلاتعطل جاری رکھنے سے متعلق گاڑیوں، اسٹوریج ٹینکروں اور دیگر ذرائع کے لائسنس کی مدت تین ماہ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مرکزی کامرس اینڈ انڈسٹری کی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ آکسیجن گیس، ، میڈیکل اور صنعتی طور پر استعمال ہونے والی دیگر گیسوں اور دھماکہ خیز مواد کے ٹرانسپورٹ ، سٹوریج اور استعمال سے متعلق لائسنس کی مدت 31 مارچ 2020 کو ختم ہو رہی ہے ۔ کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کے اقدامات کے تحت اسپتالوں کیلئے آکسیجن اور دیگر گیسوں کی فراہمی کرنے والی گاڑیوں، سٹوریج ٹینکروں اور دیگر آلات کے لائسنس کی مدت 30 جون 2020 تک بڑھا دی گئی ہے ۔