آکسیجن کی قلت سے نمٹنے کیلئے 144 نئے پلانٹس کا قیام

   

جگن موہن ریڈی نے افتتاح کیا، کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے اقدامات
حیدرآباد۔10۔ جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ریاست میں آکسیجن کی قلت سے نمٹنے کیلئے مختلف اضلاع میں 144 آکسیجن پلانٹس کا افتتاح انجام دیا۔ انہوں نے کیمپ آفس سے ورچول پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے آکسیجن پلانٹس کا افتتاح انجام دیا۔ انہوں نے 144 آکسیجن تیاری پلانٹس کو قوم کے نام معنون کیا۔ انہوں نے کہا کہ 100 بستروں والے خانگی دواخانوں کے لئے آکسیجن پلانٹ پر 30 فیصد سبسیڈی فراہم کی جائے گی۔ جگن موہن ریڈی نے کہا کہ ہر سرکاری دواخانہ میں آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ہر پلانٹ میں ایک منٹ کے دوران ایک ہزار لیٹر آکسیجن تیار کرنے کی گنجائش ہے۔ ریاست میں کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومت ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے۔ دوسری لہر کے دوران آکسیجن کی قلت کے تجربہ کے پیش نظر حکومت نے تیسری لہر کیلئے تمام تیاریاں کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ کے دوران آندھراپردیش میں زراعت اور تعلیم کا شعبہ زیادہ متاثر نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ 20 کروڑ کے خرچ سے آکسیجن کنٹینرس حاصل کئے گئے ہیں۔ ریاست بھر میں آکسیجن سے مربوط 24419 اضافی بستر فراہم کئے گئے ہیں۔ 74 لکوڈ میڈیکل آکسیجن ٹینک قائم کئے گئے ۔ 163 کمیونٹی ہیلت سنٹرس میں بچوں کے علاج کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ ریاست میں انتہائی عصری 20 آر ٹی پی سی آر لیاب قائم کئے گئے ۔ وجئے واڑہ میں جنوم اسکریننگ لیاب قائم کیا گیا جس کے ذریعہ اومی کرون کا پتہ چلایا جاسکتا ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے ٹیکہ اندازی مکمل ہوچکی ہے ۔ 80 فیصد افراد نے کورونا کی دوسری خوراک حاصل کرلی۔ آندھراپردیش میں ٹیکہ اندازی کا عمل 82 فیصد مکمل ہوچکا ہے اور ٹیکہ اندازی کے معاملہ میں آندھراپردیش ملک میں سرفہرست ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیکہ اندازی کیلئے ریاست میں 33 مرتبہ گھر گھر سروے کیا گیا۔ ر