آکسیجن کے معاملے میں خودکفیل بنے گا یوپی:یوگی

   

سدھارتھ نگر: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر کی تیاری میں ریاستی حکومت جنگی پیمانے پر کوشش کررہی ہے ۔ آکسیجن کے معاملے میں اترپردیش کو خودکفیل بنائیں گے ۔ اس کے لئے 300سے زیادہ پلانٹ ریاست میں لگائے جارہے ہیں۔ یوگی نے جمعرات کو میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ میڈیکل کالجوں اور ضلع اسپتالوں میں پیڈیاٹرک آئی سی یو(پیکو) بنائے جارہے ہیں۔ آباد کے اعتبار سے ملک کی سب سے بڑی ریاست میں ٹریص، ٹیسٹ و ٹریٹ پالیسی کے تیزی کے نتائج ہیں کہ ہم اس وبا کو کنٹرول کرنے میں کامیابی کی جانب گامزن ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر کے ساتھ انسیفیلائٹس سے بھی نپٹنے کی تیاری ہے ۔ یہی سیجن گورکھپور و بستی ڈویژن میں خاص کر انسیفیلیٹائس کے لئے بھی حساس ہے ۔ گذشتہ چار سالوں کی کوششوں سے اس پر قابو کرنے میں کامیابی ملی ہے مگر اس بار بھر افسروں کو اس سے نپٹنے کی تیاریوں کے ہدایات دئیے گئے ہیں۔اترپردیش میں کل 58ہزار ایکٹیوکیس ہیں جن کے علاج کے لئے سبھی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔لوگوں کو یومیہ بیدار کیا جارہا ہے ۔