ریاض :سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے ایک نوجوان کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس نے رہائشی عمارت کی تیسری منزل پرموجود خاندان کو اپنی جان پر کھیل کر بچایا۔ نوجوان کی اس جرات مندانہ کوشش کو سوشل میڈیا پر سراہتے ہوئے اسے ’ہیرو‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہیکہ سعودی نوجوان آگ کے شعلوں میں گھرے اپنے خاندان کے افراد کو جن میں بچے بھی شامل ہیں کو دھوئیں سے باہر نکال رہا ہے۔بہادرسعودی نوجوان کی شناخت “معیض محمد آل معجبہ الیامی” کے نام سے ہوئی ہے۔ اسے ایک ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے جب وہ دروازہ توڑ کر گھر میںداخل ہوا ۔