آگسٹا کیس کے ملزم راتل پوری کی خودسپردگی

   

نئی دہلی ۔ 22اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) تاجر راتل پوری جنہیں ایک فراڈ کیس کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا تھا دہلی کی عدالت میں ایک درخواست پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ رقومات کی اگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر اسکام کے سلسلہ میں خودسپردگی اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ پوری نے جو مدھیہ پردیش چیف منسٹر کمل ناتھ کے بھتیجے ہیں خصوصی جج اروند کمار کے اجلاس پر یہ درخواست پیش کی ہے جو اس مقدمہ کی سماعت کررہے ہیں ۔ عدالت نے چہارشنبہ کے دن اُن کا ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخ کرنے سے انکار کردیا تھا جو ہیلی کاپٹر کی خریداری کیلئے رقومات کی غیرقانونی منتقلی سے متعلق ہے ۔
یہ درخواست قانون داں وجئے اگروال نے پیش کرتے ہوئے گذارش کی کہ پوری کی درخواست عدالت میں جلد از جلد جج کو پیش کی جائے کیونکہ وہ ممکنہ حد تک عاجلانہ طور پر خودسپردگی کے خواہاں ہیں ۔