حیدرآباد 29 جنوری : ( سیاست نیوز ) : کالوجی ہیلت یونیورسٹی سے آیوش یو جی میڈیکل کورسیس میں داخلوں کیلئے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ۔ سرکاری اور خانگی ایوش کالجس میں کنوینر کوٹہ کے تحت ، بی اے ایم ایس ، بی ایچ ایم ایس ، بی یو ایم ایس ، بی این وائی ایس کورسیس میں داخلوں کے لیے اعلامیہ جاری کیا گیا ۔ نیٹ 2021 میں کوالیفائی امیدوار 31 جنوری کو صبح 10 بجے تا 6 فروری شام 5 بجے تک آن لائن رجسٹریشن کرانے کی یونیورسٹی نے گنجائش دی ہے ۔ امیدواروں کو درخواست کی خانہ پری کے ساتھ متعلقہ سرٹیفیکٹس کو اسکان کرکے ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کرنا ہوگا ۔ داخلوں کیلئے مزید تفصیلات یونیورسٹی کے ویب سائیٹ
knruhs.telangana.gov.in
سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ ن