ا21 ایمبولینس کو کے ٹی آر نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

   

گفٹ اے اسمائل اسکیم کے طور پر وزراء، ارکان اسمبلی، ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے عطیہ
حیدرآباد: ریاستی وزیربلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے آج پرگتی بھون سے 21 ایمبولنس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اپنی سالگرہ کے موقع پر کے ٹی آر نے گفٹ اے اسمائل کے طور پر ایمبولنس دینے کی وزراء اور ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی ارکان پارلیمنٹ سے خواہش کی تھی جس پر وزراء اور ٹی آر ایس کے عوام منتخب نمائندے مثبت ردعمل کا اظہار کررہے ہیں اور یہ مہم تحریک کے طرز پر چل رہی ہے۔ وزراء ایٹالہ راجندر اور ملاریڈی نے تین تین ارکان پارلیمنٹ سرینواس ریڈی اور رنجیت ریڈی نے تین تین ایمبولنس حوالے کئے۔ اس کے علاوہ وزیر نرنجن ریڈی ارکان اسمبلی، ایم جناردھن ریڈی، این نریندر، اے رمیش، اپیندر ریڈی، ونئے بھاسکر، رکن قانون ساز کونسل ایم مہیندر ریڈی اور ورنگل کے لکشمن راؤ نے ایک ایم ایمبولنس حوالے کی ہے جس پر کے ٹی آر نے وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی، ارکان قانون ساز کونسل اور ایمبولنس دینے والے پارٹی قائدین سے اظہارتشکر کیا۔ یہ ایمبولنس شہر حیدرآباد، محبوب نگر، رنگاریڈی، ورنگل، اضلاع میں عوام کو دستیاب رہے گی۔ اس سے قبل بھی بیشتر وزراء، ارکان اسمبلی، ارکان پارلیمنٹ، ارکان قانون ساز کونسل کے علاوہ پارٹی قائدین کی جانب سے ایمبولنس کا عطیہ دیا گیا ہے۔