حیدرآباد 2 جولائی (سیاست نیوز) شمس آباد راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر وہاں کے ایک ملازم کو چاقو کے ساتھ سکیورٹی عملے نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ علاقہ گولکنڈہ سے تعلق رکھنے والا کلیم الدین جو ایرپورٹ کا ملازم بتایا گیا ہے، کے قبضہ سے ایک چاقو برآمد کی گئی ہے۔ نوجوان کے قبضہ سے ہتھیار برآمد ہونے پر ایرپورٹ کی سکیورٹی پر تعینات سی آئی ایس ایف عملہ نے اُسے حراست میں لے لیا اور فوری آر جی آئی ایرپورٹ پولیس اسٹیشن کے حوالہ کردیا۔ پولیس نے نوجوان کے قبضہ سے چاقو برآمد کرتے ہوئے اُس سے تفتیش شروع کردی۔