ائرپورٹ پر بم کی جھوٹی اطلاع

   

شمس آباد 28 ستمبر (سیاست نیوز) شمس آباد ایرپورٹ کو اتوار کی صبح ایک میل ملا جس میں ایرپورٹ میں بم کی اطلاع دی گئی۔ اتوار کی صبح 6 بجکر 6 منٹ پر سکیورٹی ایجنسی کو میل ملا جس میں ایرپورٹ میں بم کی اطلاع دی گئی ۔ سکیورٹی عملہ چوکس ہوگیا اور سی آئی ایس ایف، مقامی پولیس اور دیگر نے تلاشی لی اور جن مسافرین پر شک ہوا اُن کے لگیج کی تلاشی لی گئی جس کے بعد پولیس نے میل کو فرضی قرار دیا۔ شمس آباد آر جی آئی اے پولیس میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور میل بھیجنے والے کی تلاش شروع کردی۔ بم کی اطلاع کے بعد کچھ دیر کے لئے ایرپورٹ میں افراتفری مچ گئی تھی۔