مودی کو دو لاکھ ای میل بھیجنے سی پی آئی ایم کا فیصلہ
تھرواننتاپورم : کیرالا مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ایم) کے ریاستی سکریٹری کویڈیری بالاکرشنن نے کہا ہے کہ تریویندرم بین الاقوامی ہوائی اڈے کی نجکاری کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کے خلاف پارٹی وزیراعظم نریندرمودی کو دو لاکھ ای میل بھیجے گی۔ کوڈیری نے ہفتے کو یہاں میڈیا سے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریاستی یونٹ نے سال 2018 میں اس ہوائی اڈے کی نجکاری کی مخالفت کی تھی لیکن اب اس معاملے میں یوٹرن لے لیا ہے اور اڈانی گروپ کی حمایت کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی ہرایک شاخ کے پانچ کارکنان اس ای میل کی مخالفت میں حصہ لیں گے ۔انہوں نے ہوائی اڈے کی نجکاری کی حمایت کرنے پر ترووننتاپورم سے کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرور سے اپنا موقف واضح کرنے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے مرکزی وزیر وی مرلی دھرن نے بھی ہوائی اڈے کی نجکاری کی مخالفت کی تھی لیکن اب اڈانی گروپ کی حمایت کررہے ہیں۔