اب 2000 روپئے کی نوٹ بندی ، 30 ستمبر تک بینک ڈپازٹ کی مہلت

,

   

Ferty9 Clinic

ممبئی: مودی حکومت میں دوسری نوٹ بندی عمل میں لاتے ہوئے آج ریزرو بینک نے ملک میں 2000 روپئے کے نوٹوں کا چلن بند کردینے کا فیصلہ کیا ہے اور عوام ان نوٹوں کو اپنے بینک اکاؤنٹ میں 30 ستمبر 2023ء تک ڈپازٹ کراسکتے ہیں۔ آر بی آئی کی 19 علاقائی برانچس کے علاوہ دوسرے بینکس بھی 23 مئی سے 2000 روپئے کے کرنسی نوٹ قبول کرنے اور انہیں کم مالیتی نوٹوں سے تبدیل کرنے کا عمل شروع کریں گے ۔ اس درمیان 2 ہزار روپئے کے نوٹ کی قانونی حیثیت برقرار رہے گی ۔