اب آر ایس ایس نہیں کرے گا کوئی مندر آندولن:موہن بھاگوت

   

نئی دہلی: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ آر ایس ایس اب کوئی اور مندر آندولن نہیں کرے گا ۔ انہوں نے براہ راست طور پر گیان واپی معاملہ کا نام نہیں لیا، بلکہ کہا کہ ابھی حال ہی میں مسجد کو لے کر سروے کیا گیا تھا ۔ ہندو ہوں یا مسلمان ، ان کو اس معاملہ پر تاریخی حقیقت اور حقائق کو قبول کرنا چاہئے ۔ دونوں فریقوں کو ایک ساتھ آنا چاہئے اور اگر ضرورت ہو تو کورٹ میں معاملہ جائے اور سبھی کورٹ کے فیصلے کو قبول کریں ۔ وہ کارکنان کے ٹریننگ پروگرام کے اختتام پر خطاب کررہے تھے ۔