اب تو وزیر اعظم بھی ’ اچھے دن ‘ کی بات نہیں کرتے : خورشید

   

نئی دہلی 14 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک میں موجودہ معاشی صورتحال کے تعلق سے کانگریس لیڈر سلمان خورشید نے کہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی خود بھی اب اچھے دن کی بات نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے کب تک کہا جائیگا کہ افراط زر قابو میںہے ۔ کب ہم کو پتہ چلے گا کہ اچھے دن آئے ہیں۔ سلمان خورشید نے کہاکہ بڑھتی ہوئی افراط زر سے غریب عوام ہی سب سے زیادہم تاثر ہونگے ۔