اب جگن موہن ریڈی پر فلمسازی کا آغاز

   

پوسانی کرشنا مرلی جو سابق چیف منسٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے فرزند اور آندھراپردیش کے اپوزیشن قائد وائی ایس جگن موہن ریڈی کے کٹر حامی کہے جاتے ہیں۔ صدر وائی ایس آر کانگریس مسٹر جگن موہن ریڈی پر فلم بنانی شروع کرچکے ہیں۔ پوسانی کرشنا جنہوں نے اب تک تقریباً 40 فلموں کی اسکرپٹس لکھی ہیں۔ ان کی یہ فلم سیاسی بیک ڈراپ پر مبنی ہوگی۔ انہوں نے تاحال چند فلمیں بھی ڈائرکٹ کی ہیں۔ انہوں نے جگن موہن ریڈی بائیوپک کا ضلع کڑپہ کے پولی ویندلا مقام سے شوٹنگ کا آغاز کیا ہے۔ وہ اپنی اس فلم کو تیزی سے مکمل کرتے ہوئے اس سال اپریل میں ہونے والے عام انتخابات میں اسے ریلیز کرنا چاہتے ہیں جس کے ذریعہ وہ عوام کے سامنے آندھرا پردیش کا سیاسی منظر نامہ پیش کریں گے۔ ان کی یہ فلم گولڈن ایراپروڈکشن بینر پر بنائی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی سیاسی زندگی پر بن رہی فلم ’’یاترا‘‘ بھی مکمل ہے جسے اس ماہ ریلیزکرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس میں وائی ایس آر کا مرکزی کردار ملیالم سوپر اسٹار مموٹی نے نبھایا ہے۔
کنگنا کی فلم منی کارنیکا کے ڈجیٹل حقوق 30 کروڑ میں فروخت
کنگنا رناوت کی حالیہ ریلیز فلم منی کارنیکا داکوئین آف جھانسی کے ڈجیٹل حقوق امیزان پرائم نے 30 کروڑ میں خرید لئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ویمن اورینٹیڈ فلموں کے لحاظ سے یہ اب تک کی دوسری بڑی ڈیل بن گئی ہے۔ اس سے پہلے ویمن اورینٹیڈ فلموں میں عالیہ بھٹ کی فلم ’’راضی‘‘ کے ڈجیٹل حقوق 38 کروڑ میں فروخت ہوئے تھے۔ وہ اس فہرست میں اب تک کی سب سے بڑی ڈیل مانی جاتی ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہوگا کہ دیپیکا پڈوکون کی فلم ’’پدماوت‘‘ کے ڈجیٹل حقوق 45 کروڑ میں فروخت ہوئے تھے لیکن وہ رنویر سنگھ کے نگٹیو رول کی وجہ سے فروخت ہوئے تھے۔ اس لئے اسے ویمن اوینٹیڈ فلم کہا نہیں جاسکتا۔