اب راجدھانی دہلی میں ماسک پہننا ہوا لازمی، ورنہ ہوگاجرمانہ

   

نئی دہلی: ملک کی 75 ویں یوم آزادی سے قبل دہلی میں ماسک کے استعمال کو لازمی کردیا گیا ہے۔ کیونکہ قومی دارالحکومت دہلی میں کووڈ۔19 کی وجہ سے ہونے والی اموات میں تقریبا 3 گنا اضافہ ہوا ہے۔ عام آدمی پارٹی کی حکومت نے اب تمام عوامی مقامات پر ماسک کو لازمی قرار دینے کا حکم جاری کیا ہے جس میں مزید کہا گیا ہے کہ ماسک کے اصول کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 500 روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔